abraham lincoln,bilqees kenchi,roznama bilqees,daily bilqees
Huma qureshi wallpapers,huma qureshi biography,huma qureshi history,huma qureshi movies,huma queshi date of birth,huma qureshi images,huma qureshi gallery
Samsung Galaxy,Samsung Galaxy C5 Pro,Samsung Galaxy C5 Pro Specs, Samsung Galaxy C5 Pro Price in Pakistan
roznama bilqees,urdu stories,islamic stories,bilqees kenchi
Xizomi smartphones,Oppo,Huawei,Daraz,Rocket Internet,Redmi Note 4, Mi Max and Redmi 4A,Tech News,Xiaomi Smartphones in Pakistan,Sri Lanka,Bagladesh,Myanmar
urdu-story-by-roznama-bilqees
Javed chaudhry,urdu true stories,bilqees kenchi,urdu stories,urdu columns,javed chaudhry columns,latest urdu stories
Latest Adah Sharma Wallpapers,Adah Sharma,Adah Sharma biography, Adah Sharma movies, Adah Sharma history, Adah Sharma pictures, Adah Sharma wallpapers, Adah Sharma bio data, Adah Sharma wallpapers,Bollywood actress Adah Sharma

بزرگ بہلول کی دانائی

Urdu stories,bilqees kenchi,roznama bilqees,true udu stories,muslim stories


ایک تاجر بہلول دانا کے پاس گیا اور بہت ادب سے ان سے مشورہ درکار کیا کہ میں ایسی کیا چیز خریدوں کہ مجھے منافع ہو؟ بہلول دانا اپنے علم، حکمت اور دانشوری کے لیے بہت مقبول تھے۔ آپ نے تاجر کو بولا کہ کالا کپڑا تھانوں کے تھان خرید لو۔ وہ بازار گیا اور تھانوں کے حساب سے سارا کالا کپڑا خرید لیا۔ کچھ دن بعد شہر کا سب سے بڑا رئیس فوت ہو گیا، سارا شہر اس کے سوگ کے لیے بازار میں کالا کپڑا تلاش کرنے میں مصروف ہو گیا، تاجر نے سارا کالا کپڑا بہت منہ منگے داموں کے عوض بیچ دیا اور اس طرح وہ چند دنوں میں بہت امیر کبیر ہو گیا۔

ایک دن وہ تاجر گھوڑے پر سوار جا رہا تھا کہ صحرا کے بیچوں بیچ اس کو پھر بہلول دانا نظر آگئے، ان کے پاس گیا اور گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ان سے مخاطب ہوا کہ : اے دیوانے بتا اب کی بار کیا ایسا لوں کہ مالا مال ہو جاؤں؟ وہ بولے کہ تربوز خرید لو۔وہ بھاگم بھاگ بازار گیا اور ملک کے سارے تربوز خرید لیے، اپنے سارے پیسے خرچ کر ڈالے، ایک ہفتے میں تمام تربوز گل سڑ گئے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہو گیا، وہ بہلول دانا کو تلاش کرتا ہوا ان کے پاس جا پہنچا اور ان سے کہا: یہ آپ نے میرے ساتھ کیا کیا؟ وہ بولے: میں نے کچھ نہیں کیا، تم نے خود اپنے پاؤں پہ کلہاڑی ماری ہے، تم نے پہلی دفعہ مجھ سے کتنے ادب سے بات کی تھی تو تمہیں رب نے خزانے عطا کر دیے تھے اور دوسرے بار تم میں تکبر بھر گیا تھا اور تم نے کیسی بد تمیزی سے مجھے مخاطب کیا تھا، بس دیکھو تمہارے اپنے رویے کے بدلے تمہیں رب آزما رہا ہے، یاد رکھو تم کیا بولتے ہو، تمہارے الفاظ میٹھے ہیں یا کڑوے، اس سے زمین آسمان کا فرق پڑتا ہے۔ اپنے لہجے پر بھی توجہ دیا کرو، کیونکہ نرمی سے انسان کچھ بھی منوا سکتا ہے لیکن سختی سے کچھ سیدھا نہیں ہوتا۔

بزرگ بولے کہ پرندے اپنے پیروں اور انسان اپنی زبان کی بدولت جال میں پھنستے ہیں۔ ہمیشہ اپنے لہجے میں نرمی اختیار کریں کیونکہ لہجے کا اثر آپ کے الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے۔ مولانا طارق جمیل کا ہر بیان اسی بات سے شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم ہوتا ہے کہ یہ جو تمہارے منہ میں ہے، تمہرے جبڑوں کے بیچ میں ہے، اسے کنٹرول کر لو، وہ ہمیشہ صحیح احادیث کی روشنی میں یہ سبق دیتے ہیں کہ انسان اگر اپنی زبان کا مختصر اور مثبت استعمال کرے تو اس سے اپنی اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی زندگی کتنی بہتر بنا سکتا ہے، وہ کہتے ہیں کہ خوش اخلاقی سب سے اہم صفت ہے، اور خوش اخلاقی کا سارا دارومدار اس زبان پر ہے۔ اگر کوئی اچھی بات نہیں کر سکتے تو خاموش رہو۔

استاد کا ادب لازمی فعل ہے، جو لوگ اپنے اساتذہ اور کتابوں کی عزت اور قدر کرتے ہیں وہ ہمیشہ پر امن رہتے ہیں اور اللہ کو پسند آتے ہیں۔ حضرت علیؓ فرماتے تھے کہ جس شخص نے تمہیں ایک لفظ بھی سکھایا ہو اس کی عزت کرو۔ حضرت علیؓ نے ایک اور مقام پر فرمایا کہ: لفظ تمہارے غلام ہوتے ہیں صرف بولنے سے پہلے تک اور تم لفظوں کے غلام ہوتے ہوان کو بولنے کے بعد۔۔۔

Wedding Cards in Pakistan Free Wall Arena

Leave a reply

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

SEARCH BY BILQEES

Roznama Bilqees

Music by DJ Bilqees

WALLPAPERS

Tech News

ADS BY GOOGLE