abraham lincoln,bilqees kenchi,roznama bilqees,daily bilqees
Huma qureshi wallpapers,huma qureshi biography,huma qureshi history,huma qureshi movies,huma queshi date of birth,huma qureshi images,huma qureshi gallery
Samsung Galaxy,Samsung Galaxy C5 Pro,Samsung Galaxy C5 Pro Specs, Samsung Galaxy C5 Pro Price in Pakistan
roznama bilqees,urdu stories,islamic stories,bilqees kenchi
Xizomi smartphones,Oppo,Huawei,Daraz,Rocket Internet,Redmi Note 4, Mi Max and Redmi 4A,Tech News,Xiaomi Smartphones in Pakistan,Sri Lanka,Bagladesh,Myanmar
urdu-story-by-roznama-bilqees
Javed chaudhry,urdu true stories,bilqees kenchi,urdu stories,urdu columns,javed chaudhry columns,latest urdu stories
Latest Adah Sharma Wallpapers,Adah Sharma,Adah Sharma biography, Adah Sharma movies, Adah Sharma history, Adah Sharma pictures, Adah Sharma wallpapers, Adah Sharma bio data, Adah Sharma wallpapers,Bollywood actress Adah Sharma

ساس کو راستے سے ہٹانے کی ترکیب

urdu stories,bilqees kenchi,roznama bilqees,bilqees ki stories,urdu trus stories by bilqees,shameem


ایک لڑکی جس کا نام شمیم تھا اس کی شادی ہوئی وہ سسرال میں اپنے شوہر اور ساس کے ساتھ رہتی تھی۔ بہت کم وقت میں ہی شمیم کو یہ اندازہ ہوچکا تھا کہ وہ اپنی ساس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ ان دونوں کی شخصیت بالکل مختلف تھی اور شمیم اپنی ساس کی بہت ساری عادتوں سے پریشان تھی۔ اس کی ساس ہر وقت شمیم پر طنز کرتی رہتی تھیں جو اسے بہت ناگوار گزرتا تھا۔ آہستہ آہستہ دن اور پھر ہفتے بیت گئے لیکن شمیم اور اس کی ساس کی تکرار ختم نہ ہوئی۔ ان تمام نااتفاقیوں نے گھر کا ماحول بہت خراب کردیا تھا جسکی وجہ سے شمیم کا شوہر بہت پریشان رہتا تھا۔ آخرکار شمیم نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ساس کا برا رویہ اور برداشت نہیں کریگی اور وہ اب ضرور کچھ نہ کچھ کرے گی۔

شمیم اپنے پاپا کے ایک بہت اچھے دوست نبیل انکل کے پاس گئی جو جڑی بوٹیاں بیچتے تھے۔ شمیم نے انھیں ساری کہانی بتائی اور ان سے کہا کہ وہ اس کو تھوڑا سا زہر دے دیں تاکہ ہمیشہ کے لئے یہ مسئلہ ختم ہوجائے۔ نبیل انکل نے تھوڑی دیر کیلئے کچھ سوچا اور پھر کہا کہ شمیم میں اس مسئلے کو حل کرنے میں تمہاری مدد کرونگا لیکن تمہیں ویسا ہی کرنا ہوگا جیسا میں تمہیں کہوں گا۔ شمیم راضی ہوگئی۔ انکل ایک کمرے میں گئے اور تھوڑی دیر بعد اپنے ہاتھ میں کچھ جڑی بوٹیاں لے کر لوٹے۔ انھوں نے شمیم کو کہا کہ تم اپنی ساس کو مارنے کیلئے فوری زہر استعمال نہیں کرسکتیں کیونکہ اسطرح سب تم پر شک کریں گے۔ اسلئے میں تمہیں یہ جڑی بوٹیاں دے رہا ہوں یہ آہستہ آہستہ انکے جسم میں زہر پھیلائیں گی۔

ہر روز تم کچھ اچھا پکانا اور پھر انھیں کھانا دیتے وقت اس میں یہ جڑی بوٹیاں ڈال دینا۔ اور ہاں اگر تم چاہتی ہو کہ کوئی تم پر شک نہ کرے کہ تم نے انھیں مارا ہے تو تمہیں یہ خیال رکھنا ہوگا کہ تمہارا رویہ انکے ساتھ بہت دوستانہ ہو۔ ان سے لڑائی مت کرنا، ہر بات ماننا اور انکے ساتھ ایک ملکہ کی طرح برتاؤ کرنا۔ شمیم یہ سب سن کر بہت خوش ہوئی، اس نے نبیل انکل کا شکریہ ادا کیا اور جلدی سے گھر چلی گئی کیونکہ اب اسے اپنی ساس کو مارنے کا کام شروع کرنا تھا۔

کچھ ہفتے گزر گئے اور پھر مہینے، شمیم روز کچھ اچھا پکا کر اپنی ساس کو خاص طور پر پیش کرتی تھی۔ اسے یاد تھا کہ انکل نے اس سے کیا کہا تھا کہ اسے اپنے غصے پر قابو رکھنا ہے، اپنی ساس کی خدمت کرنی ہے اور ان کے ساتھ اپنی ماں جیسا برتاؤ کرنا ہے۔ چھ مہینے گزر گئے، گھر کا نقشہ تقریبا بدل چکا تھا۔ شمیم نے کوشش کرکے اپنے غصے پر قابو کرنا سیکھ لیا تھا، اب اکثر وہ اپنی ساس کی باتوں پر ناراض اور غصہ نہ ہوتی۔ چھ ماہ میں ایک بار بھی اسکا اپنی ساس سے جھگڑا نہیں ہوا تھا اور اب اسے وہ بہت اچھی لگنے لگی تھیں اور انکے ساتھ رہنا بھی آسان لگنے لگا تھا۔ اس کی ساس کا رویہ بھی اسکے ساتھ بہت بدل گیا تھا اور وہ بھی شمیم کو اپنی بیٹی کی طرح پیار کرنے لگیں تھیں۔

وہ اپنے سب دوستوں کے درمیان شمیم کی تعریفیں کرتی تھیں۔ شمیم اور اسکی ساس دونوں اب ایک دوسرے کو ماں بیٹی کی طرح سمجھنے لگے تھی۔ شمیم کا شوہر بھی یہ سب دیکھ کر بہت خوش تھا۔ ایک دن شمیم پھر اپنے انکل کے پاس آئی۔ شمیم نے کہا کہ آپ مجھے طریقہ بتائیں کہ کیسے میں اپنی ساس کو اس زہر سے بچاؤں جو میں نے انہیں دیا ہے؟ وہ بہت بدل گئیں ہیں۔ میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں اور میں نہیں چاہتی کہ وہ اس زہر کی وجہ سے مر جائیں جو میں نے انھیں دیا ہے۔

نبیل انکل مسکرائے اور کہنے لگے کہ تمہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے تمہیں زہر نہیں دیا تھا بلکہ جو جڑی بوٹیاں میں نے تمہیں دی تھیں وہ وٹامن کی تھیں تاکہ ان کی صحت بہتر ہوجائے۔ زہر صرف تمہارے دماغ میں اور تمہارے روئیے میں تھا لیکن وہ سب تم نے اپنے پیار سے ختم کردیا۔ شمیم یہ سب سن کے بہت حیران اور اپنی حرکت پہ کافی شرمندہ بھی ہوئی.

یاد رکھیے ، ہمارا رویہ ، ہمارے الفاظ اور ہمارا لہجہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ دوسرے ہمارے ساتھ کیا رویہ اپناتے ہیں، اس لیے خود کو ہمیشہ مثبت رکھیں… اللہ آپ کی مدد ضرور کرے گا…

Wedding Cards in Pakistan Free Wall Arena

Leave a reply

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

SEARCH BY BILQEES

Roznama Bilqees

Music by DJ Bilqees

WALLPAPERS

Tech News

ADS BY GOOGLE