abraham lincoln,bilqees kenchi,roznama bilqees,daily bilqees
Huma qureshi wallpapers,huma qureshi biography,huma qureshi history,huma qureshi movies,huma queshi date of birth,huma qureshi images,huma qureshi gallery
Samsung Galaxy,Samsung Galaxy C5 Pro,Samsung Galaxy C5 Pro Specs, Samsung Galaxy C5 Pro Price in Pakistan
roznama bilqees,urdu stories,islamic stories,bilqees kenchi
Xizomi smartphones,Oppo,Huawei,Daraz,Rocket Internet,Redmi Note 4, Mi Max and Redmi 4A,Tech News,Xiaomi Smartphones in Pakistan,Sri Lanka,Bagladesh,Myanmar
urdu-story-by-roznama-bilqees
Javed chaudhry,urdu true stories,bilqees kenchi,urdu stories,urdu columns,javed chaudhry columns,latest urdu stories
Latest Adah Sharma Wallpapers,Adah Sharma,Adah Sharma biography, Adah Sharma movies, Adah Sharma history, Adah Sharma pictures, Adah Sharma wallpapers, Adah Sharma bio data, Adah Sharma wallpapers,Bollywood actress Adah Sharma

سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر کی لاپتہ بیٹی اب کہاں ہے

Missing girl student has joined Daesh, claim police,Noreen Laghari,LUMS Student,Noreen Laghari Missing Story,Where is Noreen?,Sindh University Student Noreen Missing Story


سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر کی لاپتہ بیٹی نورین لغاری اب کہاں اور کس حال میں ہے، اصل کہانی سامنے آ گئی، گھر والوں کے تمام دعوے غلط ثابت ہوۓ. حقیقت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے. تفصیلات کے مطابق نورین لغاری جو سندھ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی بیٹی ہے، اس نے 10 فروری کو یونیورسٹی کی صبح کی کلاسوں میں شرکت کی تھی اور پھر اس کے بعد اسے نہیں دیکھا گیا۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کی پولیس کا کہنا ہےکہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جاشورو یعنی لمس کی سال دوم کی ایک طالبہ جو کچھ عرصہ پہلے لا پتا ہوگئی تھی، اپنی مرضی سے دہشت گرد گروپ داعش میں شامل ہوگئی ہے۔

اخبار دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انیٹلی جینس ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں صوبے کے مختلف علاقوں کے شہرت یافتہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم لاپتا ہونے والی لگ بھگ ایک درجن لڑکیاں ، ان کے خیال کے مطابق داعش میں شامل ہو چکی ہیں۔

لمس کی ایک طالبہ نورین جبار اس سال 10 فروری کو لاپتا ہو گئی تھی۔ حیدر آباد پولیس کے ایس ایس پی عرفان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ جواں سال لڑکی داعش کے نظریات سے متاثرتھی اور وہ اپنی رضا سے اس گروپ میں شامل ہونے کے لیے چلی گئی۔ پولیس افسر کا مزید کہنا تھاکہ نورین لغاری نے اپنے انتہاپسند نظریات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ پولیس نے ایک ویڈیو حاصل کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اپنی گمشدگی کے دن لڑکی اکیلی لاہور کے لیے روانہ ہوتی ہے اور پھر اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والدین کو آگاہ کیا وہ خلافت کی سرزمین پر پہنچ گئی ہے۔

نورین لغاری جو سندھ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی بیٹی ہے، اس نے 10 فروری کو یونیورسٹی کی صبح کی کلاسوں میں شرکت کی تھی اور پھر اس کے بعد اسے نہیں دیکھا گیا۔ نورین کے والد پروفیسر لغاری نے حیدر آباد پولیس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے نظریات اتنے شدید نہیں تھے کہ داعش میں شامل ہونے کے لیے نکل کھڑی ہوتی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو یقیناً اغوا کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نورین کے موبائل فون نمبر کا حیدر آباد کی وحدت کالونی میں موجودگی کا کھوج ملاہے۔ جس سے یہ سوال کھڑا ہوتا ہے کہ اگر وہ اپنی مرضی سے لاہور چلی گئی تھی تو اس کا فون کون استعمال کر رہا تھا۔ اس مقدمے کے تفتیش کاروں نے بتایا کہ نورین نے اپنے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پراس قدر انتہاپسندانہ مواد اپ لوڈ کیا تھا کہ انتظامیہ نے اس صفحے کو بلاک کر نے کے بعد نورین کے والد سے کہا تھاکہ وہ اپنی بیٹی کی شدت پسندانہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کئی کالعدم تنظیموں کے کارندے سرگرم ہیں اور وہ نوجوانوں کو اپنے گروپس میں شامل کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے ورغلا رہے ہیں۔
Wedding Cards in Pakistan Free Wall Arena

Leave a reply

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

SEARCH BY BILQEES

Roznama Bilqees

Music by DJ Bilqees

WALLPAPERS

Tech News

ADS BY GOOGLE